ایف بی آر کا ملک بھر میں یوریااور فرٹیلائزر ڈیلرز کے آڈٹ کا آغاز
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ایف بی آر نے ملک بھر میں یوریااور فرٹیلائزر ڈیلرز کے آڈٹ کا آغاز کردیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ وہ اپنی آمدنی پر صحیح انکم ٹیکس ادا کریں۔اس سلسلے میں مجموعی طور پر 437 کیسز کے آڈٹ کے لئے نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔ آڈٹ کا عمل تیزی سے جاری ہے اوراسے بہت جلد مکمل کر لیا جائے گا۔اس کے علاوہ تمام نان فائلرز کو بھی متعلقہ ان لینڈ ریونیو فارمیشنز کی طرف سے نوٹسز جاری کر دئے گئے ہیں۔