• news

چک امرو: 5 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل‘ نعش خالی مکان کے واش روم سے ملی

فیصل آباد+ شکر گڑھ+ چک امرو+ پیر محل+ سرگودھا (نمائندگان خصوصی+ نامہ نگاران) فیصل آباد‘ شکر گڑھ‘ سرگودھا اور پیر محل میں 3 خواتین‘ بچی اور بچے کو اوباش ملزموں نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ شکر گڑھ کے نواحی گاؤں چک امرو میں 5 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔ فیصل آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق تھانہ چک جھمرہ پولیس کی رپورٹ کے مطابق ذوالفقار نے مقدمہ درج کراتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ نوید تھامس  چرچ فادر کا اس کے گھر میں آنا جانا تھا اور مذہبی پیشوا ہونے کے ناطے وہ نوید کا انتہائی احترام کرتا تھا، نوید تھامس نے مذہبی تعلیم دلوانے کا جھانسہ دے کر اس کی انیس سالہ بیٹی (س) کو اپنے پاس بلا لیا اور اپنے ساتھیوں ایلون مسیح، ارکلنڈ مسیح، انیتا مسیح اور زرینہ مسیح کے ساتھ مل کر چرچ کے کمرے میں ہی اس کی بیٹی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔سرگودھا سے نمائندہ خصوصی کے مطابق سرگودھا میں اوباشوں نے دوشیزہ اور 13 سالہ بچے کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ ذرائع کے مطابق ڈیرہ جاڑا میں اوباش فہیم نے گاؤں کی دوشیزہ (ر) کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہو گیا۔ اسی طرح موضع بہک رانجھا میں اوباش حفیظ نے شان کی مدد سے 13 سالہ امان کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔ پیر محل سے نامہ نگار کے مطابق شادی شدہ خاتون اور 10سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ نواحی گائوں کی خاتون نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ رات کے وقت بچوں کے ہمراہ گھر کے صحن میں سوئی ہو ئی تھی کہ اوباش جبار عرف جبرو دیوار پھلانگ کر گھس آیا‘ پستول تان لیا اور جان سے مار دینے کی دھمکی دیکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ مضافاتی آبادی کے  حنیف نے الزام عائد کیا ہے کہ اوباش محبوب عرف موبی نے جان سے مار دینے کی دھمکی دیکر میری 10سالہ بیٹی (ش) کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ چک امرو سے نامہ نگار کے مطابق تھانہ صدر شکرگڑھ کے نواحی گاؤں سلطان پور میں 5سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔ محنت کش تفسیر کے بیٹے عثمان کو نامعلوم ملزم نے ویران گھر میں لے جا کر زیادتی کے بعد تشدد کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ بچے کی نعش گاؤں کے خالی مکان کے واش روم سے ملی۔ ورثاء  نے الزام لگایا کہ بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔ مقتول بچے کا باپ محنت مزدوری کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پالتا ہے۔ پولیس تھانہ صدر نے نعش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دی۔

ای پیپر-دی نیشن