• news

تولہ سونا 500 روپے‘ انٹربنک میں ڈالر 11 پیسے مہنگا

کراچی (کامرس رپورٹر) انٹربنک میں روپے کے مقابے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی۔ گزشتہ روز انٹربنک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں11پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے قدر278.51 روپے سے بڑھ کر278.62 روپے ہو گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں3 پیسے کی کمی سے ڈالرکی قدر280.35 روپے سے کم ہو کر280.32 روپے ہو گئی۔ ملک میں فی تولہ سونا 500 روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 42 ہزار روپے ہو گئی۔

ای پیپر-دی نیشن