• news

تلخ کلامی پر 3دوست قتل کردئیے کھرڑ یا نوالہ چوک میں تعشیں رکھ کرو ر ثاع کا مطاہرہ

فیصل آباد+ جڑانوالہ+لاہور (نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگار)  تلخ کلامی پر  3 دوستوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بلوچنی کے چک نمبر 72 ر۔ب باہمنی والا میں تلخ کلامی پر دوست آصف وغیرہ نے فائرنگ کرکے 3 دوستوں صدیق، زبیر، غفران کو گولیاں مار دیں۔ غفران علی موقع پر دم توڑ گیا جبکہ صدیق اور زبیر کھرڑیانوالہ ہسپتال میں چل بسے۔ پولیس نے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کئے۔ مقتولین کے ورثاء نے لاشوں کو کھرڑیانوالہ چوک میں رکھ کر شدید احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کر دیا جس سے دونوں طرف کی ٹریفک بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئی۔ روڈ بلاک اور احتجاج کی اطلاع پر پولیس کے اعلی حکام نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین اور ورثاء کو قاتل جلد گرفتاری کی یقین دہانی کروائی جس پر ورثاء اور مظاہرین منتشر ہو گئے۔دریں اثناء آر پی او فیصل آباد نے سی پی او فیصل آباد کامران عادل سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ ملزموں کے نام پرویژنل نیشنل ایڈنٹیفیکیشن لسٹ (ایگزٹ کنٹرول لسٹ) میں ڈلوانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ دریں اثناء آئی جی  پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جڑانوالہ فیصل آباد میں دیرینہ دشمنی پر 3 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔

ای پیپر-دی نیشن