لاہور: 9 مئی مقدمات‘ پی ٹی آئی کے 44 کارکنوں کی ضمانتوں میں توسیع
لاہور+ فیصل آباد (خبر نگار+ نمائندہ خصوصی) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے 9 مئی جلائو گھیرائو مقدمات میں پی ٹی آئی کے 44 کارکنوں کی عبوری ضمانتوں میں 3 ستمبر تک توسیع کردی۔ دریں اثناء فیصل آباد میں 9 مئی واقعات کے 4 مقدمات میں پی ٹی آئی رہنمائوں کی ضمانتیں منظور ہو گئیں۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنمائوں جن میں شبلی فراز، زرتاج گل، زین قریشی اور فواد چوہدری کی ضمانتیں منظور کر لیں۔ خصوصی عدالت برائے انسداد دہشت گردی کے جج شاہد ضمیر رانجھا نے سماعت کی۔