• news

  اسحاق ڈار کے پارلیمنٹ میں خطاب سے قبل بلاول  ایوان سے اٹھ کر چلے گئے

اسلام آباد (آ ئی این پی)ڈپٹی وزیراعظم وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے پارلیمنٹ میں خطاب سے قبل بلاول بھٹو زرداری ایوان سے اٹھ کر چلے گئے،منگل کے روز بلاول بھٹو زرداری نے جیسے ہی اپنا بجٹ اجلاس پر جاری تحریک پر بحث کے بعد خطاب ختم کیا تو پوائنٹ آف ارڈر پر اسحاق ڈار اپنی نشست پر کھڑے ہوئے تو ان کے خطاب سے قبل ہی بلاول بھٹو زرداری ایوان سے چلے گئے۔اسحاق ڈار جب خطاب کر رہے تھے تو بلاول بھٹو زرداری نے پیچھے مڑ کر دیکھنا بھی گوارا نہیں کیا۔

ای پیپر-دی نیشن