• news

ہرنائی سے اغوا 10 افراد میں سے مزید 3 رہا

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) کوئٹہ کے سیاحتی مقام شعبان سے اغوا کیے گئے دس میں سے تین افراد بازیاب ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق چند روز قبل ہرنائی کے علاقے شعبان زرغون غر سے اغوا شدہ 10 افراد میں سے تین افراد کو اغوا کاروں نے رہا کردیا ہے جنہیں کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے بڑے پیمانے پر ان کی تلاش جاری ہے جس کے سبب اغوا کاروں نے انہیں رہا کردیا۔ چند روز قبل سیاحتی مقمام شعبان پر پکنک مناتے ہوئے مسلح افراد کی بڑی تعداد نے پکنک پوائنٹ کو گھیرے میں لے کر وہاں موجود لوگوں کے شناختی کارڈ چیک کیے۔ دوسری جانب شعبان سے اغوا کیا گیا ایک نوجوان گھر پہنچ گیا ہے جس کی تصدیق اس کی فیملی کی جانب سے کی گئی۔ 

ای پیپر-دی نیشن