• news

توڑ پھوڑ کیس: شاہ محمود قریشی‘ راجہ خرم نواز بری

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ نوائے وقت) آزادی مارچ توڑ پھوڑ کیس میں عدالت نے شاہ محمود قریشی، راجہ خرم نواز کو مقدمے سے بری کر دیا۔ مقدمے میں نامزد ورکرز کو بھی عدالت نے کیس سے بری کر دیا۔ درخواست بریت پر فیصلہ جوڈیشل مجسٹریٹ راجہ فرخ خان نے سنایا۔ عدالت نے تھانہ کورال میں درج مقدمہ میں ملزموں کی درخواست بریت منظور کر لی۔ شاہ محمود قریشی کی طرف سے وکیل علی بخاری‘  راجہ خرم شہزاد نواز کی طرف سے وکیل سردار مصروف نے دلائل دئیے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن