ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنل میں پہلی بار پاکستانی امپائر ذمہ داری انجام دینگے
لاہور(سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ایک پاکستانی امپائر بھی پہلی بار سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔میگا ایونٹ میں لاہور سے تعلق رکھنے والے امپائر احسن رضا 27 جون کو جنوبی افریقہ اور افغانستان کے درمیان ٹرینی ڈاد اینڈ ٹابگو میں شیڈول سیمی فائنل میں بطور فورتھ امپائر فرائض انجام دیں گے۔