• news

رواں برس افغانستان کی نصف سے زیادہ آبادی کو انسانی امداد کی ضرورت ہوگی

کابل (نیٹ نیوز)  افغانستان ہیومینٹیرین نیڈز اینڈ ریسپانس پلان کے مطابق رواں برس افغانستان کی نصف سے زیادہ آبادی کو انسانی امداد کی ضرورت ہوگی۔ افغانستان کا پیچیدہ انسانی بحران سب سے زیادہ مستقل اور شدید ہے۔ لاکھوں افغان چار دہائیوں کے تنازعات، غربت، بار بار آنے والی آفات اور معاشی بدحالی کے نتائج کو برداشت کر رہے ہیں۔ اگست 2021 میں جب سے طالبان نے ملک کا کنٹرول سنبھالا ہے، سیاسی منتقلی، معیشت کے سکڑاؤ اور ڈونر فنڈنگ کی کم سطح نے مقامی سطح پر خطرات اور ضروریات کو بڑھا دیا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن