• news

 راشد خان ٹی 20 میں تیز ترین 150وکٹیں لینے والے بائولر بن گئے

لاہور(سپورٹس رپورٹر)افغانستان  ٹیم کے کپتان راشد خان تیز ترین 150وکٹیں لینے والے بائولر بن گئے۔ راشد خان 100سے کم میچز میں 150ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل وکٹیں لینے والے پہلے بائولر بن گئے ہیں، انہوں نے 92میچز میں 150ٹی ٹونٹی وکٹیں مکمل کیں۔اس  سے قبل نیوزی لینڈ کے ٹم سائوتھی نے 118میچز میں 150وکٹیں مکمل کی تھیں۔

ای پیپر-دی نیشن