• news

پاکستان شاہینز، بنگلہ دیش اے‘ بی بی ایل ٹیموں کے درمیان ٹی 20سیریزشیڈول 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان شاہینز، بنگلہ دیش اے اور بگ بیش لیگ کی ٹیموں کے مابین ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز 9 اگست سے شروع ہوگی۔ناردرن ٹیریٹری کرکٹ نے 2024ء کی ٹاپ اینڈ ٹی 20سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے، سیریز 9سے 18اگست تک آسٹریلیا کے شہر ڈارون میں کھیلی جائے گی۔ایونٹ میں پاکستان شاہینز، بنگلہ دیش اے سمیت 9 ٹیمیں شرکت کریں گی، ٹورنامنٹ میں پرتھ سکورچرز، میلبورن رینیگیڈز، میلبورن سٹارز، تسمانیہ، ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، اے سی ٹی کومٹس اور ناردرن ٹریٹری کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔چیف ایگزیکٹو ناردرن ٹریٹری گیون ڈوین کے مطابق اس مرتبہ ایک اور ٹیم شامل کرکے ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز ٹورنامنٹ کو وسعت دی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ نے کہاپاکستان شاہینز کو مسلسل دوسرے سال مدعو کرنے پر ناردرن ٹیریٹری کے مشکور ہیں۔ گزشتہ سال پاکستان کے کھلاڑیوں نے اس ٹورنامنٹ سے بہت تجربہ حاصل کیا۔

ای پیپر-دی نیشن