چوہدری عدنان قتل کیس،چوہدری تنویر کی عبوری ضمانت میں 15 جولائی تک توسیع
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جناب جسٹس چوہدری عبد العزیز نے سابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری عدنان قتل کیس میں نامزد مسلم لیگ ن کے سابق سینیٹر چوہدری تنویر خان کی عبوری ضمانت میں 15 جولائی تک توسیع کر دی ۔