پارلیمنٹ کے باہر اور اندر سخت احتجاج کا فیصلہ کیا ہے‘ عمر ایوب
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)قومی اسمبلی میں تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کا اجلاس ہؤا جس میں عام انتخابات میں حصہ لینے والے سابق امیدواران بھی شریک ہوئے اجلاس میں شوکت بسرا، اسجد ملہی، علی اعجاز بٹر ، ریحانہ ڈار ، سیمابیہ ظاہر ،ظہیر عباس کھوکھر، عامر مغل اور علی بخاری بھی شریک تھے عمر ایوب خان نے کہا کہ فارم 47 والے کسی امیدوارکو تسلیم نہیں کرتے پارلیمنٹ کے باہر اور اندر سخت احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہے سنی اتحاد کونسل کے اراکین اسمبلی اپنے امیدواروں کے ہمراہ تحریک چلانے کا فیصلہ کیاارکان قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ کے باہر الیکشن کمیشن تک واک بھی کی۔