14 اگست‘ آزادی ٹرین 7 سال بعد چلانے کا فیصلہ
لاہور (نیٹ نیوز) پاکستان ریلوے نے جشن آزادی کی مناسبت سے آزادی ٹرین چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 7سال بعد چلنے والی آزادی ٹرین ملک بھر میں 22 دن تک ٹریک پر رواں دواں رہے گی۔ وزارت اطلاعات کی ہدایات پر ڈائریکٹر آپریشنز ریلوے نے ریلوے ہیڈکوارٹرز سے اخراجات کے تخمینے کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ملک بھر میں 22 روز تک چلنے والی آزادی ٹرین میں چاروں صوبوں، جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، پاک فوج سمیت دیگر ملکی ثقافت کو نمایاں کیا جائے گا۔