فرمودہ اقبال
فکر اور وجدان کو اساسی طور پر ایک دوسرے کا مخالف سمجھنے کی کوئی وجہ معلوم نہیں ہوتی کیونکہ ان دونوں کا سرچشمہ ایک ہی ہے اور وہ ایک دوسرے کی تکمیل کرتے ہیں۔ فرق صرف یہ ہے کہ عقل حقیقت کاملہ کا جزوی طور پر ادراک کرتی ہے لیکن وجدان کلی طور پر اسے اپنی گرفت میں لے لیتا ہے۔
(علامہ اقبال کے خطبہ ’’علم اور مذہبی واردات و مشاہدات‘‘ سے اقتباس)