ڈالر کے مقابلہ میں روپیہ تگڑا، سونا تولہ500 روپے سستا
کراچی (کامرس رپورٹر) انٹربنک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ہو گیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹربنک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 12 پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قدر 278.62 روپے سے کم ہو کر 278.50 روپے ہو گئی۔ اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 280.32 روپے سے گھٹ کر 280.27 روپے ہو گئی۔ ملک میں فی تولہ سونا 500 روپے سستا ہوگیا جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 500 روپے ہو گئی۔