قادیانی شعائر اسلام کو نہیں اپنا سکتے: ساجد میر
لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) مرکزی جمعیت اہل حدیث کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ قادیانی اسلامی شعائر کو نہیں اپنا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی خود کو پہلے اقلیت اور غیر مسلم تسلیم کرلیں پھر وہ اقلیتی حقوق کی بات کریں۔ آئینِ پاکستان کے باغی قادیانی؛ کوئی عام غیر مسلم اقلیت نہیں بلکہ اسلام دشمن اور پاکستان کے غدار کی حیثیت سے ایک فتنہ ہیں۔ آئینِ پاکستان کے مطابق اپنی غیر مسلم حیثیت کو تسلیم کرنے تک وہ کسی بھی فورم پر کسی بھی قسم کی نمائندگی اور حقوق کے حقدار نہیں اور اس کے ذمہ دار خود قادیانی ہیں۔ ہر مسلمان کا فرض ہے کہ ختمِ نبوت کے لیے ہر فورم پر جو ممکن کوشش ہوسکتی ہے لازمی کرے۔ اللہ تعالی ہمیں قیامت کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے شرمندہ ہونے سے بچائے۔