منشاء بم کے دو بیٹوں کے سرکاری پلاٹوں پر قبضہ‘فائرنگ مقدموں میں عبوری ضمانتوں میں 29 جون تک توسیع
لاہور(خبرنگار) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے منشاء بم کے دو بیٹوں کی سرکاری پلاٹوں پر قبضہ اور ایل ڈی اے افسران پر حملہ اور فائرنگ کے مقدموں میں عبوری ضمانتوں میں 29 جون تک توسیع کردی‘تفتیشی افسر کو ملزموں کو شامل تفتیش کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔