• news

مخصوص نشستیں اہم کیس، امید ہے آج فیصلہ ہو جائے گا: فواد چودھری 

لاہور (خبر نگار) فواد چوہدری نے ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سے اہم کیس پر امید ہے آج فیصلہ ہو جائے گا۔ یہ صرف مخصوص نشستوں کا نہیں رہا، ریمارکس سے ظاہر ہو رہا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز بھی 8 فروری کے الیکشن سے مطمئن نہیں، 8 فروری کے الیکشن میں مختلف طریقوں سے مینڈیٹ چوری کیا گیا، جس طرح  اغواء کیا جا رہا ہے سب کے سامنے ہے۔ لیاقت چٹھہ سے تمام پردہ اٹھا دیا تھا، اب معاملہ مخصوص نشستوں سے آگے چلا گیا ہے۔ اب 8 فروری کا الیکشن کھلنے جا رہا ہے، تحریک انصاف کو، اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا ہو گا، مولانا فضل الرحمن نے کل دلیرانہ گفتگو کی ہے، تحریک انصاف کا بلا لینے کے فیصلے پر عالمی سطح پر مذمت ہو رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن