• news

خاتون سمیت4کوہ پیمائوں نے 16ہزار فٹ بلند’’ لال بتی‘‘ چوٹی سر کرلی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) آزاد کشمیرکے علاقے نیلم ویلی میں چار کوہ پیماؤں نے16ہزار فٹ بلند چوٹی ’لال بتی‘ سر کرلی۔ ڈائریکٹر سپورٹس ملک شوکت حیات خان کے مطابق ندا علی نے 14 گھنٹوں میں لال بتی چوٹی کو سر کیا۔اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی ندا علی نے 16ہزار فٹ بلند لال بتی چوٹی سر کرنے والی پہلی خاتون کوہ پیماہ کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ندا علی نے بتایا کہ وادی نیلم میں کئی ایسی چوٹیاں ہیں جن کو سر نہیں کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن