سرفراز بگٹی اور سنجرانی سے فضل الرحمن کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کوئٹہ میں سینیئر رہنما و سابق پارلیمنٹیرین حافظ حسین احمد سے ان کے ادارے میں ملاقات کی اور ان کی طبع پرسی کی اس موقع پر انہوں نے حافظ حسین احمد کی مکمل صحت یابی کے لیے خصوصی دعا بھی کروائی۔ دونوں رہنماؤں نے ملک کی موجود ہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر مولانا عبدالواسع، حافظ خلیل احمد، حافظ حسین احمد کے صاحبزادے حافظ منیر احمد اور دیگر بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔ دریں اثناء مولانا فضل الرحمن سے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور سابق چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے بھی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں بھی ملک کی مجلس سے سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ بلوچستان کے موجودہ حالات بھی زیر بحث آئے۔ مولانا نے اس موقع پر کہا کہ ہم پاکستان کو دستور پاکستان کے مطابق چلانا چاہتے ہیں اور بلوچستان میں امن کے خواہش مند ہیں۔