آصفہ کا بطور رکن قومی اسمبلی تنخواہ اور الاؤنسز نہ لینے کا فیصلہ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آصفہ بھٹو زرداری نے بطور رکن قومی اسمبلی تنخواہ اور الاؤنسز نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ آصفہ بھٹو زرداری نے سیکرٹری جنرل قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا، آصفہ بھٹو زرداری نے اپنے خط میں لکھا کہ بطور رکن کوئی تنخواہ یا الاؤنسز نہیں لوں گی۔ اگر کوئی تنخواہ یا الاؤنسز جاری کئے گئے تو منسوخ کر دیں۔