• news

پاک سویڈن سیاسی مشاورت  اقتصادی تعاون پر مبنی وسیع البنیاد تعلقات استوار کرنے پر اتفاق 

اسلام آباد (نیٹ نیوز) پاکستان اور سویڈن کے حکام نے دو طرفہ سیاسی مشاورت کے اہم اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور اقتصادی تعاون پر مبنی وسیع البنیاد تعلقات قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ پاکستان اور سویڈن کے سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت کا 18 واں دور ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اس ملاقات میں سیاسی تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری تعلیم اور عوام سے عوام کے روابط پر بات چیت ہوئی اور فریقین نے دو طرفہ تعلقات کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن