پی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں کے کیس میں فریق بننے کی درخواست دائر کر دی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں زیر سماعت سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس میں فریق بننے کی درخواست دائر کر دی ہے۔ سپریم کورٹ کے فل کورٹ کے زیر سماعت کیس میں فریق بننے کی درخواست پی ٹی آئی اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ سنی اتحاد کونسل کیس میں پی ٹی آئی کو فریق بنایا جائے۔