• news

 پاکستان، بھارت کے وزرائے اعظم شنگھائی تنظیم کے اجلاس میں شریک ہوں گے: قازقستان

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان میں قازقستان کے سفیر یارجان کستافن نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم شریک ہوں گے۔ ہمیں دونوں اطراف سے سربراہ کانفرنس میں شرکت کی تصدیق ہو گئی ہے۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا پاکستان اور بھارت کے درمیان اختلافات کے سفارتی حل کی حمایت کرتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات شروع کرانے میں معاونت پر خوشی ہوگی کیونکہ مذاکرات کے بغیر ہم خطے کو مستحکم نہیں کرسکتے۔ کانفرنس کا مرکزی خیال یہ ہے خطے میں استحکام اور حالات کو معمول پر لایا جائے۔ استحکام کے بغیر ہم اسے بین الاقوامی مسابقتی منڈیوں میں کامیاب نہیں کرا سکتے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں 3 اور 4 جولائی کو ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن