حنا ربانی کھر خارجہ امور، خالد مگسی قائمہ کمیٹی آبی وسائل کے چیئرمین منتخب
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی حنا ربانی کھر کو ایوان کی خارجہ امور کمیٹی، خالد حسین مگسی کو قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل اور سید نوید قمر کو قومی اسمبلی کی فنانس اور ریونیو کمیٹی کا چیئرپرسن منتخب کر لیا گیا۔ ایوان کی متعدد دیگر مجالس قائمہ کے چیئرمینوں کا انتخاب بھی کیا گیا ہے۔ اعجاز حسین جاکھرانی کو قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا متفقہ چیئرمین منتخب کیا گیا۔ حنا ربانی کھر قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کی چیئرپرسن منتخب ہوئیں۔ ڈاکٹر مہیش کمار مالانی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت سروسز اور کوآرڈینیشن کے چیئرپرسن منتخب ہوئے۔ خالد حسین مگسی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کے چیئرپرسن منتخب ہوئے۔