• news

بانی پی ٹی آئی کی رہائی حکمت عملی، پارلیمانی پارٹی اختلافات کا شکار

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی حکمت عملی پر پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اختلافات کا شکار ہو گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے اختلافات کی وجہ سے پارلیمانی پارٹی اجلاسوں میں شرکت سے معذرت کی اور رہنماؤں نے شکوہ کیا کہ سینٹ میں پارلیمانی لیڈر اور قومی اسمبلی میں سینیئر قیادت کمیٹیوں کیلئے کمپرومائزڈ ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ ارکان کا مؤقف ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور رہنماؤں کی رہائی کی بجائے قیادت عہدوں کیلئے کوشاں ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے 21 ارکان اسمبلی نے اپنا الگ گروپ بنانے کا عندیہ دے دیا اور پارٹی چیئرمین بیرسٹرگوہر اور جنرل سیکرٹری عمرایوب خان کو سنجیدہ کوشش کرنے کا پیغام بھجوایا۔ دوسری جانب ایک انٹرویو میں رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کا کہنا ہے کہ اگر ہم بانی پی ٹی آئی کو جیل سے باہر نہیں نکال سکتے تو بہتر ہے استعفیٰ دے دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہاں ڈیسک بجا رہے ’’کمیٹی کمیٹی‘‘ کھیل رہے ہیں۔ کور کمیٹی میں ہم میں سے کوئی نہیں، سیاسی کمیٹی میں مشکوک کردار بہت ہیں، سیاسی کمیٹی کے مشکوک کردار 9 مئی کے بعد غائب رہے۔

ای پیپر-دی نیشن