• news

مذاکرات سے راستہ نکلتا ، بانی پی ٹی آئی کا رویہ نہیں بدلتا تووہیں رہنا ضروری: رانا ثناء

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) رہنما مسلم لیگ ن رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کہا ہے کہ الیکشن 2018 ء پر ہمیں بھی اعتراض تھا۔ شہبازشریف نے اس وقت بھی ملک کی بہتری کے لئے چارٹر آف اکانومی کرنے کا کہا۔ جمہوریت میں اپوزیشن اور حکومت کے درمیان مذاکرات سے راستہ نکالنا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کا رویہ نہیں بدلتا تو ان کا وہیں رہنا ضروری ہے۔ ہمیں اطلاع ہے بانی پی ٹی آئی کو جیل میں کوئی مشکلات نہیں، اگر ہیں تو ہم قطعاً اس کا حصہ نہیں۔ بانی پی ٹی آئی مذاکرات کے حوالے سے کنفیوژ ہے۔ لانگ مارچ کے دوران پی ٹی آئی سے مذاکرات ہوتے رہے۔ ہم جمہوری راستے پر کھڑے ہیں۔ جمہوری سسٹم میں سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھنے سے انکار نہیں کیا جاتا۔ بانی صرف انارکی، افراتفری اور فتنہ چاہتا ہے۔ اگر بانی پی ٹی آئی کے خیالات یہی رہیں گے تو پھر ان کا وہیں رہنا ضروری ہے۔ ہٹ دھرمی والا رویہ نہیں اپنانا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن