• news

کھیلوں کا فروغ‘وزیراعظم کی ہدایت پر ڈیپارٹمنٹل سپورٹس بحال

اسلام آباد(خبرنگار)وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کو بحال کر دیا گیاہے اس سے پہلے ستمبر 2021 میں ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کو بین کر دیا گیا تھاجس سے کھلاڑی مشکلات کا شکار تھے ۔معاون خصوصی وزیراعظم رانا ثناء اللہ اور چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانامشہود احمد خاں کی مشترکہ کوششوں سے ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کی جلد بحالی ممکن ہوئی وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کو بحال کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کی بحالی سے نہ صرف کھیلوں کو فروغ ملے گا بلکہ تمام کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو گی۔ وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت بین الاصوبائی تعاون ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کو مزید بہتر کرنے کیلئے تجاویز اور پروگرامز پر کام کر رہی ہے ۔کھیلوں کے میدان ہمارے نوجوانوں کو مثبت سمت لے کر جائیں گے ۔نوجوان کھلاڑیوں کی پشت پناہی انکی حوصلہ افزائی کیلئے بہت ضروری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن