منشیات کے استعمال ، غیر قانونی تجارت کو جڑ سے اکھاڑپھینکنا ہوگا: ابراہیم مراد
لاہور (لیڈی رپورٹر) انسداد منشیات اور غیر قانونی تجارت کیخلاف عالمی دن پر سابق صوبائی وزیر اور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کے صدر ابراہیم حسن مراد نے عالمی برادری نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ منشیات کے استعمال اور غیر قانونی منشیات کی تجارت کے خلاف ٹھوس اقدامات کریں۔ یہ خطرات نہ صرف افراد اور خاندانوں کو تباہ کر دیتے ہیں بلکہ پورے معاشرے کو غیر مستحکم کرکے دنیا بھر میں مجرمانہ سرگرمیوں کو فروغ دیتے ہیں۔