شہر کی لائبریریوں کے ایئرکنڈیشنڈ خراب،طلبہ کو سنگین مسائل کا سامنا
لاہور (لیڈی رپورٹر) علم دوست تنظیموں اور طالب علموں نے کہا ہے کہ شہر کی لائبریریوں کی بہت بڑی تعداد میں ایئرکنڈیشنڈ درست طور پر کام نہیں کر رہے جس سے لائبریریوں کا رخ کرنے والوں کو سنگین مسائل کا سامنا ہے۔ ان تنظیموں اور طالب علموں کا ارباب اختیار سے مطالبہ ہے کہ بے شک تھانوں اور دوسرے دفاتر میں مزید ائیرکنڈینشنرز لگا دیئے جائیں تاہم لائبریریوں کا بھی خیال کیا جائے جہاں عام لوگوں خصوصاً طالب علموں نے علم کی پیاس بجھانا ہوتی ہے۔