سرکاری ہسپتال میں پرچی کاؤنٹر بند نہیں ہونا چاہئے:سیکرٹری صحت
لاہور(نیوز رپورٹر) سیکرٹری صحت پنجاب نے کہاکہ کسی سرکاری ہسپتال میں پرچی کاؤنٹر بند نہیں ہونا چاہئے۔او پی ڈیز میں وائس چانسلرز، پرنسپلز اور ایم ایس حضرات کے خود بیٹھنے سے اچھا تاثر پیدا ہوا ہے۔ اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب، سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ سید واجد علی شاہ، سپیشل سیکرٹری راجہ منصور، ایڈیشنل سیکرٹری زاہدہ اظہر، سی ای او پی ایچ ایم سی ڈاکٹر علی رزاق، ایڈیشنل سیکرٹریز و دیگر افسران نے شرکت کی۔وڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے پروفیسر محمود ایاز، پروفیسر مسعود صادق، پروفیسر خالد مسعود گوندل و دیگر تمام پرنسپلز اور ایم ایس نے شرکت کی۔