تھانے پنجاب پولیس کی بنیادی اکائی ‘انصاف کی فراہمی مشن : آئی جی پنجاب
لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے کہا ہے کہ پولیس سٹیشن،پنجاب پولیس کی بنیادی اکائی ہے جس کی ورکنگ کومزید اپ گریڈ کرتے ہوئے شہریوں کوپولیسنگ خدمات اور انصاف کی فی الفور فراہمی مشن ہے۔ تمام فورس پہلے سے زیادہ محنت، دلجمعی اور خلوص نیت سے فرائض ادا کرے اور جرائم کے قلع قمع کا عمل مزید تیز کرے۔ پنجاب پولیس اپنے وسائل سے روانہ ایک کروڑ روپے کانسٹیبلری کی فلاح پر خرچ کر رہی ہے۔رواں برس پولیس فورس کے بچوں کو 100 کروڑ روپے کے تعلیمی وظائف دے رہے ہیں۔میرٹ کے مطابق پولیس فورس میں پروموشن کا نیا سلسلہ شروع، پی ایچ پی میں جلد ہی مزید 700 پروموشن ہونگی۔ سیف سٹی اتھارٹی، سی ٹی ڈی سمیت تمام ونگز میں میرٹ پر سینکڑوں پروموشن دی جائیں گی۔