لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جولائی سے شروع، پہلے ہفتے کا روسٹر جاری
لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ میں یکم جولائی سے موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہو گا ، چھٹیوں کے پہلے ہفتے کے دوران مقدمات کی سماعت کا ججز روسٹر قائم مقام چیف جسٹس شجاعت علی خان کی منظوری کے بعد جاری کر دیا گیا۔ پرنسپل سیٹ پر پہلے ہفتے کے دوران پندرہ ججز مقدمات کی سماعت کریں گے۔ پرنسپل سیٹ پر سات ڈویژن بنچ اور 15 سنگل بنچ سماعت کریں گے۔ تمام ڈویژن بنچز تمام نوعیت کے کیسز کی سماعت کریں گے۔