• news

مخلص کارکن (ن)لیگ کا اثاثہ‘نظرانداز نہ کیا جائے:عارف سندھیلہ 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ مخلص پارٹی رہنما و کارکن (ن) لیگ کا قیمتی ؒ اثاثہ ہیں انہیں نظر اندازکرنا پارٹی کیلئے ناقابل تلافی نقصان کا باعث ثابت ہوگا۔ وفادار نظریاتی کارکنوں کو اہم حکومتی امور کی ذمہ داریاں سونپی جائیں تاکہ انکی صلاحیتوں سے استفادہ کیا جاسکے۔میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا مفاد پرستوں نے پارٹی کو نقصان پہنچایا  جس کے ازالہ کیلئے مخلص و نظریاتی کارکنوں کا کردار فعال بنانے کی اشد ضرورت ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن