• news

گورنر سندھ کی سفیر ترکیہ سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری ر پر تبادلہ خیال  

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ترکیہ کے سفیر سے اسلام آباد میں ملاقات کی، دو طرفہ تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایس آئی ایف سی کے تحت سندھ میں سرمایہ کاری پر بھی بات کی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ترکیہ سرمایہ کار صوبے میں سرمایہ کاری کریں ہر ممکن تعاون کریں گے۔ صوبے کے مختلف شعبے سرمایہ کاری کے لئے انتہائی پُرکشش ہیں۔ سفیر نے کہا کہ ترکیہ کے سرمایہ کار صوبے کے مختلف شعبوں میں بھرپور دلچسپی رکھتے ہیں

ای پیپر-دی نیشن