• news

 کئی وارداتوں میں ڈاکو شہریوں سے لاکھوں روپے‘ قیمتی سامان لیکر فرار

لاہور(نامہ نگار)شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی، زیورات،موبائل فون،موٹر سائیکلیں،گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ڈاکوؤں نے اقبال ٹاؤن میں اسماعیل کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر ساڑھے5 لاکھ ‘ زیورات،موبائل فون و دیگر سامان،جنوبی چھاؤنی میں انصر اور اس کی فیملی سے 4 لاکھ 60 ہزار‘زیورات ‘ موبائل فون،گلبرگ میں راحیل سے ڈیڑھ لاکھ روپے ‘ موبائل فون،بادامی باغ میں کامران سے 80 ہزار‘ موبائل فون،فیکٹری ایریامیں وارث سے 54ہزار‘ موبائل فون،اسلام پورہ میں سہیل سے 30ہزار‘ موبائل فون،مزنگ میں فواد سے 20ہزار ‘ موبائل فون، گڑھی شاہو  میں نصیر سے 15ہزار‘ موبائل فون،کوٹ لکھپت میں زاہد سے 7ہزار‘ موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہو گئے۔چوروں نے سبزہ زار میں ظہیر کے گھر سے 4لاکھ 70 ہزار‘ زیوارات اور دیگر سامان چوری کرلیااور فرار ہوگئے۔ چوروں نے گلبرگ،ڈیفنس ‘ ماڈل ٹاؤن سے3 گاڑیاں،سندر رکشہ جبکہ لٹن روڈ، قلعہ گجر سنگھ، بادامی باغ، سندر، کوٹ لکھپت، مناواں،کاہنہ اور باغبانپورہ سے 8 موٹر سائیکلیں چوری کر لی۔

ای پیپر-دی نیشن