سرگودھا: ملزموں کی فائرنگ سے سابق یو سی چیئرمین سرفراز احمد تلہ قتل‘ 3 ساتھی زخمی
سرگودھا (نمائندہ خصوصی) سالم میں ملزموں نے فائرنگ کر کے سابق چیئرمین یونین کونسل کو قتل اور اس کے تین ساتھیوں کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔ پھلروان کے علاقہ سالم کے سابق چیئرمین یونین کونسل محمد سرفراز احمد تلہ اپنی گاڑی پر ساتھیوں کے ہمراہ جا رہے تھے کہ مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ گاڑی میں سوار محمد سرفراز احمد تلہ جاں بحق اور ان کے 3 ساتھی عزیز، علی اور افضل شدید زخمی ہو گئے، جن کو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔ ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او بھلوال سے رپورٹ طلب کر لی اور ملزموں کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔