مقدمات سے میری زبان بند نہیں کرائی جاسکتی: صنم جاوید
لاہور (آئی این پی ) پی ٹی آئی کی خاتون رہنما صنم جاوید نے کہا ہے کہ مقدمات سے میری زبان بند نہیں کرائی جاسکتی، وہ وقت دور نہیں جب ہم سب رہا ہوں گے۔ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹے مقدمات سے اب مجھے پریشانی نہیں ہو رہی، جتنے مرضی مقدمات بنائیں اتنیہی یہ بے نقاب ہونگے، بانی پی ٹی آئی پر بھی دو سو کے قریب مقدمات بنائے گئے جو سیاسی انتقام کے سوا کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں سے مقدمات درج کرائیں گے میں وہاں وہاں ضمانت کے لیے جاں گی، وہ وقت دور نہیں جب ہم سب رہا ہوجائیں گے، بہت جلد عدالتوں سے جھوٹے مقدمات ایک ایک کرکے ختم ہوجائیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری فیملی ملاقات کیلئے آئی ہے ان کو مجھ سے ملنے نہیں دے رہے ، سیاسی انتقام کیلئے مجھے تنگ کیا جا رہا ہے، ان مقدمات سے میری زبان بند نہیں کرائی جا سکتی۔