سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب خان نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا بانی چیئرمین عمران خان نے ان کا استعفی منظور کر لیا ہے ا انہوں نے بطور چیئرمین مرکزی فنانس بورڈ پی ٹی آئی بھی استعفی دے دیا ہے یہ انکشاف عمر ایوب خان نے اپنے ٹویٹ میں کیا انہوں نے کہا کہ وہ بطور اپوزیشن لیڈر اپنے امور پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں سینٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز کی وساطت سے اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین کو استعفی سے آ گاہ کیا گیا تھا عمر ایوب خان نے اپوزیشن لیڈر سینٹ کے تعاون کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا انہوں پارٹی چیئرمین گوہر علی خان اور پارٹی کے سینئر رہنمائوں کا بھی شکریہ ادا کیاعمرایوب خان کو مئی 2023 میں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا منصب دیا گیا تھا۔