گوجرانوالہ میں نوجوان ڈور پھرنے سے شدید زخمی
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )کٹی پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے کے باعث موٹر سائیکل سوار نوجوان زخمی ہو گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق جھان پورن کا رہائشی عاطف اپنے دوست اورنگزیب کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر چھچھروالی جا رہا تھا کہ خضر چک کے قریب کٹی پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے شدید زخمی ہو گیا۔ نوجوان کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ادھر تھانہ اروپ پولیس نے موقع سے 9 افراد کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کر لیا جن سے تفتیش جاری ہے۔