بھائی پھیرو: بجلی چوری میں ملوث 12 لیسکو ملازم برطرف
سرائے مغل+ فیصل آباد (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) ایکسیئن لیسکو بھائی پھیرو نے بجلی چوری میں ملوث 12 لیسکو ملازمین کو نوکری سے ڈسمس کر دیا۔ کروڑوں روپے جرمانہ وصول کیا۔ ایکسیئن نوید بھٹی نے صحافیوں کو بتایا کہ بجلی چوری کرانے میں ملوث 12 ملازمین کو نوکری سے ڈسمس کر دیا گیا۔ دریں اثنا پر فیسکوریجن کے آٹھ اضلاع میںبجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون جاری ہے۔ دریں اثنا فیسکو ریجن کے آٹھ اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ 6آپریشن سرکلز میں بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں کے دوران 70بجلی چور پکڑے گئے جن کو ایک لاکھ 46 ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 49لاکھ 74ہزار سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ فیسکو ریجن میں بجلی چوری کے خلاف جاری خصوصی مہم میں 292روزکے دوران کل 9504بجلی چور پکڑے گئے جن کو 2 کروڑ 23لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 96کروڑ 84لاکھ سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا۔