• news

گھریلو جھگڑے، دبئی پلٹ شخص کی حافظ آباد اور کامونکی میں نوجوان کی خودکشی 

حافظ آباد+ کامونکی (نمائندگان) حافظ آباد کے نواحی گائوں جوریاں میں دبئی پلٹ شخص نے گھریلو تنازعہ پر خود کو سر میں فائر مار کر خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ابرار چھینہ جو کہ دو بچوںکا باپ تھا وہ چند روز قبل دبئی سے واپس آیا۔ گذشتہ روز اس کا اہل خانہ سے کسی بات پر جھگڑا ہوا تو اس نے سر میں فائر مار کر خودکشی کر لی۔ کامونکی محلہ اسلام آباد کے 22 سالہ سلمان سرویا نے زہریلی گولیاں نگل لیں، جسے تشویش ناک حالت میں گوجرانوالہ ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔

ای پیپر-دی نیشن