شاندانہ گلزار کو جاری ایف آئی اے کا نوٹس غیر قانونی قرار
پشاور(بیورو رپورٹ)پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی رہنما شاندانہ گلزار کو ریاست مخالف سرگرمی کے الزام پر جاری ایف آئی اے کے نوٹس کو غیر قانونی قرار دیدیا۔ نوٹس کیخلاف دائر درخواست پر سماعتوں کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا۔