• news

مقبوضہ کشمیر: قابض فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری، مزید 3 نوجوان شہید

سری نگر(کے پی آئی)بھارتی فورسز کا  ڈوڈا ضلع کا محاصرہ جاری ہے ۔ بھارتی فوج نے  دعوی  کیا ہے کہ علاقے میں فوجی  آپریشن کے دوران تین عسکریت پسند مارے گئے بھارتی فوج،پولیس اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف) کے دستوں نے بدھ کی شام کو ڈوڈا ضلع میں گندوہ کے علاقے بجد گاوں  کا محاصرے کے دوران  3 کشمیری نوجوانوں  کو گولی مار کر شہید کر دیا ، پولیس کے مطابق اس کارروائی میں  ایک کانسٹیبل  زخمی ہو گیا۔ دوسری جانب  جموں وکشمیر میں لوگوں نے قابض بھارتی انتظامیہ کی ناروا پالیسوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے۔ ضلع جموں کے مختلف علاقوں میں لوگ پانی و بجلی سمیت بنیادی ضروریات زندگی کی عدم دستیابی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین میں خواتین بھی بڑی تعداد میں شریک تھیں۔ جبکہ  آزاد کشمیر میں مقیم مقبوضہ کشمیر کے پانچ شہریوں کی کی جائیدادیں بھارتی انتظامیہ نے ضبط کر لی ہیں۔ بھارتی پولیس نے عدالت کے حکم پر ضلع بارہمولہ کے علاقوں تلگام، کھر گا اور ستریسیرن میں بشیر احمد گنائی، معراج الدین لون ، غلام محمد یتو، عبدالرحمان بٹ اور عبدالرشید لون کی کروڑوں روپے مالیت کی 9 کنال اراضی کو ضبط کر لی ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کی ایک خصوصی عدالت نے کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر ایڈووکیٹ میاں عبدالقیوم کو ایک جھوٹے مقدمے میں یکم جولائی تک پولیس کی تحویل میں دیدیاہے۔

ای پیپر-دی نیشن