وفاقی حکومت کا اوجی ڈی سی ایل کو 82 ارب روپے کاقرض لوٹانے کا فیصلہ
اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی حکومت اوجی ڈی سی ایل کو 82 ارب روپے کا قرض لوٹا نے کو تیار ہے،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈنے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کوخط لکھ کرآگاہ کردیا۔خط کے متن میں کہا گیا کہ حکومت قرض پر92ارب رو پے سودکی مدمیں بھی اوجی ڈی سی کو ادا کرے گی،سود کی ادائیگی 12 آسان اقساط میں جولائی 2025 سے شروع ہوگی۔اوجی ڈی سی ایل بھی حکومت کو بڑی رعایت دینے پرتیار ہے،خط کیمطابق اوجی ڈی سی ایل نے72ارب روپے کے واجبات معاف کرنے پرحکومت سے سیٹلمنٹ بھی کرلیا ہے،او جی ڈی سی ایل حکومت سے ملنے والی رقم سے ر یفائنریزاورگیس کمپنی کے واجبات ادا کریگی۔خیال رہے کہ وزارت توانائی کی پاور ہولڈنگ کمپنی نے برسوں قبل اوجی ڈی سی ایل سے قرض لیاتھا۔