انتخابات پاکستان کا اندرونی معاملہ، امریکی کانگریس کی قرارداد مسترد: طاہر اشرفی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان علماء کونسل امریکی کانگریس کی قرارداد کو مسترد کرتی ہے، امریکہ کا اپنا دوہرا معیار اور منافقانہ کردار اس طرح کی قرارداد کے قابل نہیں ہے۔ یہ بات چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، علامہ عبد الحق مجاہد، مولانا محمد رفیق جامی، مولانا محمد شفیع قاسمی، مولانا محمد اسعد زکریا قاسمی، مولانا نعمان حاشر، مولانا اسد اللہ فاروق، علامہ زبیر عابد، علامہ طاہر الحسن، مولانا طاہر عقیل اعوان، مولانا عزیز اکبر قاسمی اور دیگر نے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انتخابات کا معاملہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ حکومت پاکستان کی طرف سے امریکی قرارداد کو مسترد کرنے کا اور اس پر قرارداد لانے کا فیصلہ درست سمت میں قدم ہے۔ پارلیمان میں موجود پاکستان کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین سے اپیل کرتے ہیں کہ امریکی قرارداد کے خلاف متفقہ طور پر قرارداد منظور کریں۔