لاکھوں کی وارداتیں، اہل خانہ کو یرغمال بنا کر ڈاکوؤں نے کئی گھر لوٹ لئے
لاہور (نامہ نگار) چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں رائے ونڈ میں خالد کی فیملی سے 5 لاکھ 30ہزار روپے مالیت کی نقدی زیورات اور موبائل فون، ڈیفنس چرڑ پنڈ میں دلاور کی فیملی سے 4 لاکھ مالیت کی نقدی، زیورات اور موبائل فون، گوالمنڈی میں فیاض کی فیملی سے 3لاکھ 60ہزار روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور موبائل فون، ٹاؤن شپ میں سے اڑھائی لاکھ روپے اور موبائل فون۔ گلشن راوی میں نعمان سے 2 لاکھ کی نقدی اور موبائل فون، مصطفی آباد میں زبیر سے ایک لاکھ نقدی اور موبائل فون۔ نشتر کالونی میں جاوید سے 60ہزار نقدی اور موبائل فون، سمن آباد میں فہیم سے 50 ہزار نقدی و موبائل فون، فیصل ٹاؤن کے علاقے میں جواد سے 4 ہزار نقدی و موبائل فون لوٹ لیا ہے۔ چوروں نے جنوبی چھاؤنی، ساندہ اور نولکھا کے علاقوں میں سے گاڑیاں جبکہ لیاقت آباد، لٹن روڈ، ریس کورس، کاہنہ، شاہدرہ، شالیمار اور پرانی انارکلی سے موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔