لاہور خواتین یونیورسٹی میں 3 روزہ بین الاقوامی کانفرنس کی اختتامی تقریب
لاہور(لیڈی رپورٹر ) شہر اور معاشروں کو بچانے کیلئے ماحولیات کے مسلمہ اصول اور ضابطے اپنانا ہوں گے۔ پلاسٹک اور ری سائیکل نہ ہونیوالی اشیاء کے بے تحاشا استعمال نے شہروں کیساتھ دیہات کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں ماحولیات پر 3 روزہ بین الاقوامی کانفرنس کی اختتامی تقریب میں کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی سپیکر پنجاب اسمبلی محمد احمد خان جبکہ اخوت تنظیم کے سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب مہمان اعزاز تھے۔ کانفرنس عالمی سطح پر پائیدار ترقی کے حوالے سے درپیش مسائل کے موضوع پر منعقد کی گئی جس کے میزبان اکنامکس، جینڈر سٹڈیز اور انوائرمنٹ سائنس تھے۔